ثانوی تعلیمی بورڈ : انٹراسکول اسپورٹس ٹورنامنٹ کے مقابلہ جات ملتوی
، آج ہونے والے مقابلے ملتوی کئے گئے باقی مقابلہ جات شیڈول کے مطابق ہوں گے
November 9, 2022 · اسپورٹس
کراچی (اسٹاف رپورٹر) وفاقی حکومت کی جانب سے 9 نومبر اقبال ڈے کو عام تعطیل کے باعث ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے تحت ہونے والے انٹر اسکول اسپورٹس ٹورنامنٹ کے مقابلہ جات ملتوی کردیے گئے ہیں باقی مقابلہ جات شیڈول کے مطابق ہوں گے۔