پلیئرز کی نامزدگی اپریل کے مہینے کی کارکردگی کی بنیاد پر ہوئی، فائل فوٹو
پلیئرز کی نامزدگی اپریل کے مہینے کی کارکردگی کی بنیاد پر ہوئی، فائل فوٹو

ٹی 20 ورلڈکپ۔ پاکستان نیوزی لینڈ کو ہرا کرفائنل میں پہنچ گیا

سڈنی: ٹی20 ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نیوزی لینڈ کوبآسانی 7وکٹوں سے ہرا کرفائنل میں پہنچ گیا۔پاکستانی ٹیم نے جیت کے بعد گرائونڈ کا چکرلگایا اورشائقین کا شکریہ ادا کیا۔

سڈنی میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کیوی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 152 رنزبنائے،پاکستان نے 3 وکٹوں کے نقصان پر153 رنزبنا کر میچ جیت لیا۔

ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم اور محمد رضوان نے  جاحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے 105 رنز کی اوپننگ پارٹنرشپ قائم کی،

کپتان بابراعظم نے 42 گیندوں پر7 چوکوں کی مدد سے 53 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ محمد رضوان نے 57 رنز اسکور کیے، نوجوان بیٹر محمد حارث 30 رنز بناکر نمایاں رہے۔عمدہ بیٹنگ پرمحمد رضوان کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

نیوزی لینڈ کا کوئی بالر خاطر خواہ کارکردگی دیکھانے میں ناکام رہا، ٹرینٹ بولٹ نے 2 جبکہ مچل سینٹنر ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

قبل ازیں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کیوی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 152 رنز اسکور کیے، کپتان کین ولیمسن نے 46 جبکہ ڈیرل مچل 53 رنز بناکر نمایاں رہے۔

دیگر کھلاڑیوں میں فن ایلن 4، ڈیون کونوے 21، گلین فلپس 6، جیمز نیشم 14 رنز بناسکے۔پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 2 جبکہ محمد نوازنے ایک وکٹ حاصل کی۔

اس موقع پر قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی جلد وکٹیں گرا کر دباؤ بڑھانے کی کوشش کریں گے تاکہ ایونٹ کے فائنل میں رسائی کو ممکن بنائیں۔

قبل زیں ٹی20 ورلڈکپ میں دونوں ٹیمیں 6 مرتبہ ایک دوسرے کے آمنے سامنے آئی ہیں، جس میں قومی ٹیم کا پلڑا بھاری رہا ہے۔ پاکستان نے حریف ٹیم کو 4 مرتبہ شکست دی ہے جبکہ کیویز 2 بار کامیابی سمیٹ چکے ہیں۔

پاکستان ٹیم میں کپتان بابر اعطم ، نائب کپتان شاداب خان ، وکٹ کیپر بیٹسمین  محمد رضوان، شان مسعود ، محمد حارث،  افتخار احمد ، محمد نواز ، فاسٹ بولرز میں محمد وسیم جونیئر، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ ، حارث رؤف  شامل ہیں ۔