اسلام آباد: سپریم کورٹ میں نیب ترامیم کیخلاف عمران خان کی درخواست پرسماعت ہوئی، جسٹس منصورعلی شاہ نے کہاکہ آپ کی باتیں پارلیمنٹ کیلیے اچھی تقریرہے ،سننے کیلیے پارلیمنٹ میں ہونا بھی چاہیے ،اگرآپ الیکشن میں کامیاب ہوتے ہیں تو اپنی ترامیم لائیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق نیب ترامیم کیخلاف عمران خان کی درخواست پر سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی،چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں بنچ نے سماعت کی، خواجہ حارث نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ کرپشن سے بنیادی حقوق متاثر ہوتے ہیں،فیئر ٹرائل اوربرابری کا حق بھی ،جسٹس اعجازالاحسن نے کہاکہ پیسے کے غلط استعمال سے عوام اعتماد خراب ہوتا ہے ۔
جسٹس منصور علی شاہ نے کہاکہ آپ کی باتیں پارلیمنٹ کیلیے اچھی تقریرہے ،خواجہ حارث نے کہاپارلیمنٹ میں توکوئی سننے کو تیارنہیں ۔
جسٹس منصورعلی شاہ نے کہاکہ سننے کیلیے پارلیمنٹ میں ہونا بھی چاہئے ،اگرآپ الیکشن میں کامیاب ہوتے ہیں تو اپنی ترامیم لائیں ،عدالت نے کیس کی مزید سماعت کل تک ملتوی کردی۔