فائل فوٹو
فائل فوٹو

شاباش قومی ٹیم! وزیراعظم، آرمی چیف ،عمران خان سمیت دیگرکی مبارکباد

راوالپنڈی:قومی ٹیم کی جانب سے ٹی 20 ورلڈکپ کا سیمی فائنل جیتنے پر صدر، وزیر اعظم سمیت دیگر رہنماؤں نے مبارکباد دی۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف نے قومی ٹیم کو جیت پرمبارکباد دی۔ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان اورسابق وزیر اعظم نواز شریف نے بھی قومی ٹیم کو سیمی فائنل میں شاندار فتح پر مبارکباد دی۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سمیت پاک فوج کے دیگر سربراہان نے بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔ وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے بھی قومی کرکٹ ٹیم کو جیت پر مبارکباد دی۔

تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کو شکست دینے کے بعد قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور پوری ٹیم کو مبارک باد دی ہے۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں عمران خان نے کہا کہ عظیم فتح پر بابر اعظم اور پوری ٹیم کو مبارک ہو۔ تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر اور مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے بھی قومی ٹیم کی جیت پرخوشی کا اظہار کیا۔