آسٹریلیا(اُمت نیوز)پاکستان نے نیوزی لینڈ کی جانب سے دیا گیا 153 رنز کا ہدف آخری اوور میں حاصل کیا، بابر اعظم اور محمد رضوان نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔
ہدف کے تعاقب میں بابر اور رضوان کے درمیان 100 رنز سے زائد کی شراکت داری قائم ہوئی جس کے بعد پاکستانی اوپنرز کی جوڑی نے ایک اور کارنامہ سرانجام دے دیا۔
بابر اعظم اور رضوان کی جوڑی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں سب سے زیادہ سنچری رنز کی شراکت داری بنانے والی جوڑی بن گئی ہے۔ دونوں نے ا ب تک ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں تین بار 100 رنز کی شراکت داری
اس سے قبل بابر اور رضوان کی جوڑی نے گزشتہ سال متحدہ عرب امارات میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت اور نمیبیا کے خلاف سنچری رنز کی شراکت داری قائم کی تھی۔
واضح رہے کہ بابر اعظم اور رضوان کی جوڑی نے 9 ویں مرتبہ سنچری کی شراکت بنائی ہے۔