راولپنڈی پی ٹی آئی دھرنا جاری

راولپنڈی میں پی ٹی آئی کا دھرنا جاری، شہری مشکلات کا شکار

راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کی کال پر راولپنڈی میں احتجاجی دھرنا جاری ہے اور کارکنان نے شمس آباد روڈ کو دونوں اطرف سے بند کر رکھا ہے۔

اس حوالے سے شہریوں کو شدید مشکلات اور اُلجھن کا سامنا ہے۔ اس صورت حال میں انتظامیہ اور پولیس بھی خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ مختلف شاہراہوں کی بندش اور رکاوٹوں کی وجہ سے شہریوں کو دفاتر، استپال، سکولز اور کالجز پہنچنے میں دشواری کا سامنا ہے۔ پی ٹی آئی کے احتجاج اور دھرنے کے باعث وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی ٹریفک کا دباؤ بڑھ گیا ہے۔