اسلام آباد:مہلک عالمی وبا کرونا وائرس کے باعث ملک بھر میںایک اور مریض دم توڑ گیا ،گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں 38نئے کیسزرپورٹ ہوئے ۔
قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ) کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں کرونا وائرس کے کیسز کی شرح میں مسلسل کمی جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس موذی وبا میں مبتلا ایک اور مریض جاں بحق ہو گیا جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد 30ہزار 629تک پہنچ گئی ۔ملک بھرمیں مزید 38 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ۔
کرونا وائرس کے کل مریضوں کی تعداد 15 لاکھ 74 ہزار 508 ہو چکی ۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کرونا وائرس کے مزید 5 ہزار 362 ٹیسٹ کئے گئے، جبکہ اب تک کل 3 کروڑ 9 لاکھ 9 ہزار 417 کرونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔گ
زشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح صرف 0.71فیصد ریکارڈ کی گئی۔کرونا وائرس کے زیرِ علاج مریضوں میں سے 51 کی حالت تشویش ناک ہے۔