ڈاکٹرز نے چیئرمین تحریک انصاف ایک دو روز آرام کا مشورہ دیا ہے۔فائل فوٹو
ڈاکٹرز نے چیئرمین تحریک انصاف ایک دو روز آرام کا مشورہ دیا ہے۔فائل فوٹو

فارن ایکسچینج ایکٹ مقدمہ، عمران خان کی عبوری ضمانت میں توسیع

اسلام آباد کی بینکنگ کورٹ میں فارن ایکس چینج ایکٹ کی تحت درج مقدمے میں عمران خان، طارق شفیع، فیصل مقبول اور دیگر کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی، پراسیکیوٹر راجہ رضوان عباسی عدالت میں  پیش ہوئے۔

عمران خان کے وکیل نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی، جس پر پراسیکیوٹر  نے عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کی مخالفت کی۔

پراسیکیوٹر راجہ رضوان عباسی  نے کہا کہ قانون کی نگاہ میں تمام ملزم برابر ہیں۔ عدالت نے استفسار کیا کہ انویسٹی  گیشن کب جوائن کریں گے، جس پروکیل صفائی نعیم پنجوتھا نے کہا کہ عمران  ایک ہفتے کے بیڈ ریسٹ پرہیں، میڈیکل کرواکے انویسٹی گیشن  جوائن  کریں گے، 24 ایف آئی آر درج ہوئیں  تمام میں شریک ہوئے۔

بعد ازاں عدالت نے عمران خان، طارق شفیع اور دیگر کی عبوری ضمانت میں  23 نومبر  تک توسیع کردی۔