راولپنڈی(اُمت نیوز)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی الوداعی ملاقاتیں شروع ، ایکسٹینشن کی افواہیں دم توڑ گئیں۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سیالکوٹ اور منگلا گیریژن کا الوداعی دورہ کیا ہے۔
انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق افسروں اور جوانوں سے خطاب میں آرمی چیف نے فارمیشنز کی کارکردگی کو سراہا۔
جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ فوجی جوان ہر طرح کے حالات میں اسی جذبے اور عزم کے ساتھ قوم کی خدمت کرتے رہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے مختلف آپریشنز میں قدرتی آفات کے دوران بہترین کارکردگی پر فارمیشنز کو سراہا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر پہلے بھی کہہ چکے ہیں کہ آرمی چیف اپنی مدتِ ملازمت مکمل ہونے پر ریٹائر ہو جائیں گے اور کوئی ایکسٹینشن نہیں لیں گے ، لیکن سوشل میڈیا پر مسلسل یہ خبریں چل رہی تھیں کہ آرمی چیف ایکسٹینشن لے سکتے ہیں ، آج آئی ایس پی آر نے آرمی چیف کی الوداعی ملاقاتوں کی خبر جاری کی ہے ، جس سے ایکسٹینشن سے متعلق تمام افواہیں دم توڑ گئی ہیں ۔