پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب انصاف فراہم کریں۔فائل فوٹو
پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب انصاف فراہم کریں۔فائل فوٹو

پی ٹی آئی کارکناں سڑکوں کی بندش فوری ختم کریں، عمران خان

لاہور(اُمت نیوز)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اپنے کارکنوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ سڑکوں پر حائل تمام رکاوٹیں ختم کردیں
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں عمران خان نے لکھا کہ ’جیسا کہ اب حقیقی آزادی کیلئے لانگ مارچ کا دوبارہ آغاز ہوچکا ہے میں اپنے تمام ورکرز کو ہدایت دیتا ہوں کہ وہ ملک بھر میں سڑکوں کی بندش کو فوری طور پر ختم کردیں۔‘
خیال رہے کہ وزیرآباد میں عمران خان پر قاتلانہ حملے کے بعد پی ٹی آئی کا لانگ مارچ ملتوی کردیا گیا تھا جو آج دوبارہ شروع کیا گیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لانگ مارچ کا وزیر آباد سے دوبارہ آغاز ہوا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہےکہ حقیقی آزادی کی تحریک رکےگی نہيں اور زور پکڑے گی۔