وزیر اعظم کی نوازشریف سے ملاقات، آرمی چیف کی تقرری و دیگر امور پر غور

ملاقات میں مریم نواز، خواجہ آصف، ملک احمد خان، سلیمان شہباز اور حسین نواز بھی شریک تھے،لیگی رہنماؤں کی ملاقات تقریباًساڑھےتین گھنٹےجاری رہی۔

November 11, 2022 · اہم خبریں
وزیر اعظم نوازشریف ملاقات

لندن (اُمت نیوز)آج پھر وزیر اعظم شہباز شریف نے لندن میں نوازشریف سے ملاقات کی ہے۔
ملاقات میں مریم نواز، خواجہ آصف، ملک احمد خان، سلیمان شہباز اور حسین نواز بھی شریک تھے،لیگی رہنماؤں کی ملاقات تقریباًساڑھےتین گھنٹےجاری رہی۔
وزیر اعظم شہبازشریف کی لندن میں دو دن میں نواز شریف سے آج یہ دوسری ملاقات تھی۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں پی ٹی آئی لانگ مارچ، نئےآرمی چیف کی تقرری سمیت مہنگائی اور دیگر امور پر غور کیا گیا۔