مقصد حکومتی امور میں مریم نواز کی سپورٹ کرنا ہوگا، فائل فوٹو

ارشد شریف کو وقار اور خرم نے کینیا پولیس کے ساتھ مل کر قتل کیا۔رانا ثنااللہ

اسلام آباد:وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے سینئر صحافی ارشد شریف کے کینیا میں قتل کو ٹارگٹ کلنگ قرار دیدیا ہے، نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے انکشاف کیا کہ  وقاراورخرم نے کینیا پولیس کے ساتھ مل کر  ارشد شریف کو قتل کیا۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا دونوں بھائیوں، وقار اور خرم نے کینیا کی پولیس کے ساتھ مل کرارشد شریف کا قتل کیا اورپھر اسے دوسرا رنگ دینے کی کوشش کی، دونوں بھائی اپنے موبائل فون کے ڈیٹا تک رسائی بھی فراہم نہیں کر رہے۔

رانا ثنا اللہ کا مزید کہنا تھا کہ ارشد شریف کے جسم پر تشدد کے نشانات ہیں، ہماری ٹیم سلمان اقبال اور طارق وصی سے بھی تفتیش کرنا چاہتی ہے۔ان کا کہنا تھا وزیراعظم شہباز شریف سے درخواست کریں گے کہ دوبارہ کینیا کے صدر سے بات کریں کیونکہ کینیا کی پولیس تعاون نہیں کر رہی۔

قبل ازیں ایک بیان میں رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کینیا کی پولیس کے مؤقف سے ثابت نہیں ہوتا کہ ارشد شریف کو غلط شناخت پر قتل کیا گیا، بادی النظر میں ارشد شریف کا قتل ملی بھگت لگتی ہے، ارشد شریف پر فائر کرنے والوں کو یہ معلوم تھا کہ ارشد شریف کون ہے اورکس سائیڈ بیٹھا ہے، اب تک جو سامنے آیا ہے ارشد شریف کا قتل غلط شناخت کا معاملہ نہیں تھا۔