اسلام آباد ہائیکورٹ نے دو گھر رکھنے والے سرکاری ملازمین کی تفصیلات طلب کرلی ہیں ۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں سرکاری ملازمین کیلیے گھروں کی الاٹمنٹ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ، عدالت نے آئی جی اسلام آباد کو ایک گھر رکھنے کی ہدایت کر دی ہے،عدالت نے آئی جی اسلام آباد کو ہدایت کی کہ وہ آئی جی ہاﺅس یا جی8 کا گھر رکھیں ۔
عدالت نے استفارکیا کہ کتنے سرول سرونٹس نے 2,2 گھر رکھے ہیں ، سیکریٹری ہاﺅسن تین ماہ میں رپورٹ دیں ، صوبوں میں جانے والے کتنے ملازمین کے اسلام آباد میں بھی گھر ہیں ،اس پر بھی رپورٹ پیش کریں عدالت نے سیکشن افسرکی جی 8 میں گھرکا قبضہ واپس دینے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے 24 گھنٹے میں سیکشن افسر کو نئے گھر کا قبضہ دینے کا حکم جاری کردیاہے۔