لانگ مارچ رکوانے استدعا مسترد
عدالت نے وزارت داخلہ، چیف سیکریٹری، سیکریٹری داخلہ، آئی جی پنجاب کو نوٹس جاری کر دیے۔فائل فوٹو

پی ٹی آئی لانگ مارچ فوری رکوانے کی استدعا مسترد

پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ  رکوانے کیلiے لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست پرسماعت 14 نومبر تک ملتوی کردی گئی ہے،  عدالت نے پی ٹی آئی لانگ مارچ فوری روکنے کی استدعا مسترد کردی  ، جسٹس جواد حسن کے مطابق پیرکو تمام فریقین کو سن کر فیصلہ کریں گے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی  کا لانگ مارچ  رکوانے کیلئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی ، جسٹس جواد حسن نے درخواست پر سماعت کی اوردرخواست 14 نومبرتک کیلیے ملتوی کردی، جسٹس جواد حسن نے  کہا کہ فریقین کو سن کر فیصلہ کریں گے ، عدالت نے وزارت داخلہ، چیف سیکریٹری، سیکریٹری داخلہ، آئی جی پنجاب کو نوٹس جاری کر دیے  ۔

جسٹس جواد حسن نے کہا کہ عدالت اسی نوعیت کے کیسز پر ماضی میں فیصلے دے چکی ہے ، اسی نوعیت کے فیصلے میں ہرسیاسی جماعت کو پرامن احتجاج کا حق ہونا قرار دیا گیا ہے، 13 دسمبر 2021 کا جلسے کا آرڈر میں نے ہی کیا تھا، یہ آپ کو تنگ نہیں کریں گے.

احتجاج ہرایک کا آئینی حق ہوتا ہے، درخواست میں جن محکموں کو ہدایت کی استدعا کی گئی ان کے پاس تو اختیارہی نہیں ، جسٹس جواد حسن نے مزید کہا کہ ٹائم ضائع نہ کریں ، مریم نواز کے جلسے سے متعلق بھی فیصلہ میں نے ہی دیا تھا۔