اسلام آباد:سپریم کورٹ میں نئے ججز کی حلف برداری تقریب ہوئی، جس میں تین ججز نے حلف اٹھا لیا۔سپریم کورٹ میں منعقدہ تقریب میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے تینوں نئے ججزسے حلف لیا۔
حلف اٹھانے والے نئے ججز میں جسٹس اطہر من اللہ، جسٹس شاہد وحید اور جسٹس حسن اظہر رضوی شامل ہیں۔
تقریب حلف برداری میں سپریم کورٹ کے ججز، بارکونسل کے نمائندے، سینئر وکلا، لا افسران اور عدالتی افسران و عملے کے علاوہ ججز کی فیملی نے شرکت کی۔ تین نئے ججزآنے کے بعد سپریم کورٹ میں ججز کی کل تعداد 15 ہوگئی۔سپریم کورٹ میں تاحال مزید 2 ججز کی نشستیں خالی ہیں۔