لاہور:توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی نااہلی کے خلاف لاہور ہائیکورٹ نے چیف جسٹس سے لارجربینچ بنانے کی سفارش کردی۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو چیئرمین تحریک انصاف کے عہدے سے ہٹانے کے لئے دائردرخواست پر سماعت لاہور ہائیکورٹ میں ہوئی۔
لاہورہائیکورٹ کے جسٹس محمد ساجد محمود سیٹھی نے محمد آفاق کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی جانب سے وفاقی حکومت، الیکشن کمیشن، عمران خان اور دیگرکوفریق بناتے ہوئے جواب داخل کرانے کی ہدایت کر دی۔
عدالت نے قرار دیا کہ درخواست میں اہم اورقانونی نکات اٹھائے گئے ہیں ان کی تشریح کے لئے لارجر بنچ بنایا جائے۔
لاہور ہائی کورٹ نے درخواست پرلارجر بینچ بنانے کی سفارش کے ساتھ فائل چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو بھجوا دی۔
الیکشن کمیشن کے وکیل عدیل اشرف نے جواب داخل کرنے کے لئے 15روز کی مہلت طلب کی، جس پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے وکیل کو جواب داخل کرنے کی مہلت دیدی۔عدالت نے اٹارنی جنرل کو معاونت کے لیے طلب کر رکھا ہے جبکہ سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی کردی۔