کراچی: سندھ کابینہ نے بلدیاتی الیکشن 90 روز تاخیر سے کرانے کی تجویزکی منظوری دیدی۔
سندھ حکومت نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ کرآگاہ کردیا کہ کراچی میں بلدیاتی الیکشن مزید 3 ماہ تاخیر سے کرانے کی تجویز کابینہ نے منظورکی ہے۔
سندھ حکومت کے لکھے گئے خط کے مطابق سندھ کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے 90 روز تاخیرکی تجویزکی منظوری دی۔خط کے مطابق سندھ کابینہ نے بلدیاتی ایکٹ 2013 کے اختیارات کے تحت منظوری دی ہے۔