ڈائریکٹر جنرل نیب لاہور کو تبدیل کر دیاگیا
انہیں نیب اسلام آباد رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔نوٹیفکیشن جاری
November 11, 2022 · قومی
سابق وفاقی وزرا نے جتنی گاڑیاں خریدیں یا فروخت کیں تمام کا ریکارڈ فراہم کیا جائے۔ فائل فوٹو
لاہور:حکومت نے ڈائریکٹر جنرل نیب لاہور کو تبدیل کردیا۔
اس سلسلے میں جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ڈی جی نیب لاہور مرزا سلطان محمد سلیم کو تبدیل کردیا گیا ہے اورانہیں نیب اسلام آباد رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق امجد مجید کو ڈی جی نیب لاہور کا اضافی چارج دے دیا گیا،امجد مجید نیب لاہور میں 20 گریڈ کے ڈائریکٹر ہیں۔
ٹیگز: