حملہ روکنے والے نوجوان کے وارے نیارے
ابتسام حسن پوری قوم کا ہیرو ہے، اس نے جان پر کھیل کر ملزم کو پکڑا۔فائل فوٹو

عمران خان پر حملہ روکنے والے کے نوجوان کے وارے نیارے

لاہور:عمران خان پر حملہ روکنے والے نوجوان کے وارے نیارے ہو گئے،پنجاب حکومت نے قومی خزانے کا بے دریغ استعمال کرتے ہوئے  25 لاکھ روپے انعام سے نواز دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے وزیرآباد میں لانگ مارچ کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر فائرنگ کرنے والے ملزم کو پکڑنے والے کارکن ابتسام حسن نے ملاقات کی، جس میں وزیراعلیٰ پنجاب نے نوجوان کی بہادری اور جرأت کی تعریف کرتے ہوئے اسے 25 لاکھ روپے کا چیک انعام کے طور پر دیا۔

اس موقع پر چوہدری پرویز الٰہی نے نوجوان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ ابتسام حسن پوری قوم کا ہیرو ہے، اس نے جان پر کھیل کر ملزم کو پکڑا۔ انہوں نے کہا کہ آپ کا یہ کارنامہ کسی ترازو میں نہیں تولا جا سکتا۔ قوم ابتسام حسن کی دلیری کو دلام پیش کرتی ہے۔