ملازمین پر پولیس ٹوٹ پڑی
مظاہرین کورونا رسک الاؤنس کی بحالی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔فائل فوٹو

محکمہ صحت کے ملازمین پر پولیس ٹوٹ پڑی،متعدد زخمی

کراچی میں محکمہ صحت کے ہیلتھ عملے کا چار روزسے احتجاج جاری ہے، سندھ سیکریٹریٹ کے قریب مظاہرین پر پولیس ٹوٹ پڑی،لاٹھی چارج سے کئی نرسوں سمیت متعدد مظاہرین زخمی ہو گئے، دو نرسوں کی حالت غیرہوگئی، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس نے مظاہرین کو منتشرکرنے کیلیے واٹرکینن کا استعمال بھی کیا۔کئی خواتین سمیت درجنوں مظاہرین کوگرفتارکر لیا۔

پولیس نے مظاہرین پر لاٹھی چارج کرتے ہوئے واٹر کینن کا استعمال کیا جبکہ متعدد مظاہرین کو حراست میں لے لیا گیا۔واضع رہے مظاہرین کورونا رسک الاؤنس کی بحالی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

مظاہرین دو گروپوں میں تقسیم ہوگئے، ایک گروپ نے وزیراعلیٰ ہاؤس تک ریلی نکالنے اور دوسرے نے  سندھ سیکریٹریٹ کے باہر دھرنا جاری رکھنے کا اعلان کردیا۔

سرکاری اسپتالوں کے عملے کے احتجاج  کے دوران گرینڈ ہیلتھ الائنس کی جانب سے  سندھ سیکریٹریٹ کے باہر مظاہرہ کیا گیا۔