کراچی(اُمت نیوز) کرکٹ کے جنون نے سفارتخانوں میں بھی جگہ بنالی ہے۔
ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں پاکستان اور انگلینڈ کے پہنچنے کے بعد کرکٹ کا جنون کراچی کے سفارتی حلقوں میں بھی پہنچ گیا۔
کراچی کے سفارتخانوں میں بھی آسٹریلیا میں کھیلے جارہے ایونٹ کے پاک انگلینڈ فائنل میچ کی دھوم مچ گئی۔
جرمن قونصل جنرل ڈاکٹر روڈیگرلوٹنز بھی پاکستان کرکٹ ٹیم کے مداح نکلے۔
جنرمن قونصل جنرل نے گرین ٹی شرٹ پہن کر پاکستانی ٹیم کو سپورٹ کرنے کا اعلان کردیا، اُن کا کہنا تھا کہ فٹ بال، والی بال کے ساتھ اب کرکٹ میچ اہم ہے