سعودی عرب(اُمت نیوز)سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ عادل الجبیر کا کہنا ہے کہ چینی صدر کا دورہ سعودی عرب دسمبر کے وسط میں متوقع ہے، صدر شی جن پنگ کے دورے میں تجارتی تعلقات مضبوط کرنے پر بات چیت ہوگی۔
خبر ایجنسی سے بات کرتے ہوئے عادل الجبیر نے کہا کہ چین کی سعودی عرب میں اور سعودی عرب کی چین میں کثیر سرمایہ کاری ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ چینی صدر کے دورے میں علاقائی سلامتی پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔
سعودی وزیر نے مزید کہا کہ چین سعودی عرب کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے۔