جارجیا کی سینیٹ کی نشست کا مقابلہ ابھی باقی ہے۔فائل فوٹو
جارجیا کی سینیٹ کی نشست کا مقابلہ ابھی باقی ہے۔فائل فوٹو

حکمران جماعت ڈیمو کریٹس کو سینیٹ میں 1 نشست کی برتری حاصل

واشنگٹن:امریکا کے وسطِ مدتی انتخابات میں حکمران جماعت ڈیمو کریٹس کو سینیٹ میں 1 نشست کی برتری حاصل ہو گئی۔

امریکی میڈیا کے مطابق سینیٹ میں ڈیمو کریٹس کو50 اور رپبلکنزکو49 نشستوں پرکامیابی حاصل ہوئی ہے۔

غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق امریکی وسطِ مدتی انتخابات میں ڈیمو کریٹس سینیٹ میں کنٹرول قائم رکھنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

نیواڈا میں کامیابی کےبعد ڈیمو کریٹس کی سینیٹ میں 50 نشستیں ہو گئیں، جبکہ ری پبلیکنزکو49 نشستوں پر کامیابی ملی ہے۔جارجیا کی سینیٹ کی نشست کا مقابلہ ابھی باقی ہے جس کے لیے آئندہ ماہ 6 دسمبرکو ووٹنگ ہو گی۔

غیر ملکی خبرایجنسی کا یہ بھی کہنا ہے کہ سینیٹ میں 50-50 نشستوں کی ٹائی کی صورت میں نائب صدر کاملہ ہیرس کا ووٹ فیصلہ کن ثابت ہو گا۔