'ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل کے لیے بہت پُرجوش ہیں،فائل فوٹو
'ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل کے لیے بہت پُرجوش ہیں،فائل فوٹو

3گیندوں پر13رنزاور3 گیندوں پر3رنز،حقیقت کیا ہے؟

پاکستان کے آل راؤنڈر شاداب خان نے ساتھی کرکٹر محمد نواز سے متعلق انکشاف کیا ہے، آل راؤنڈر نے کہا ‘زمبابوے سے شکست کے بعد نواز میرے پاس آیا اور کہنے لگا میں ان دونوں میچز کو بھولنا چاہتا ہوں لیکن جب بھی سو کر اُٹھتا ہوں تو مجھے 3 گیندوں پر13 رنزاور 3 گیندوں پر 3 رنز یاد آتے ہیں جس پرمیں (نواز) کہتا ہوں یہ میں نے کیا کردیا’۔

برطانوی میڈیا پر انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ناصر حسین کو انٹرویو دیتے ہوئے شاداب خان نے  بھارت اور زمبابوے سے میچ میں شکست کے  حوالے سے کہا کہ  ‘میرا ذاتی خیال ہے کہ دونوں جیتے ہوئے میچز ہم ہارے تھے اوراتفاق سے نواز کا دونوں ہی میچز کے آخری لمحات میں اہم کرداررہا’۔

آج کے فائنل سے متعلق انٹرویو میں شاداب نے کہا ‘ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل کے لیے بہت پُرجوش ہیں، ہماری طاقت بولنگ اورانگلینڈ کی طاقت بیٹنگ ہے، فائنل بہترین ہوگا، انگلینڈ سابق چیمپئن ہے اوراس کے پاس بہترین کھلاڑی بھی ہیں، دعاؤں نے کام کردیا اس لیے اب ہمارا  وقت ہے’۔