فاسٹ باﺅلر شاہین شاہ آفریدی انگلینڈ کیخلاف باﺅلنگ کے دوران گھٹنے کی تکلیف کے باعث میدان سے باہر چلے گئے ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے 137 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی بیٹنگ جاری ہے،فاسٹ باﺅلر شاہین شاہ آفریدی گھٹنے کی تکلیف کے باعث اپنا اوور مکمل نہ کرا سکے اورگراﺅنڈ سے باہر چلے گئے،ان کا بقیہ اوورافتخار احمد نے مکمل کرایا جس سے میچ یکطرفہ انگلینڈ کے حق میں چلا گیا۔
یاد رہے کہ شاہین شاہ آفریدی ماضی میں انجری کا شکار ہوئے تھے اورانگلینڈ میں زیر علاج بھی رہے تھے۔