ترکی(اُمت نیوز)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم شہبازشریف سمیت ملکی قیادت نے ترکیہ کے شہر استنبول میں دہشتگردی کے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔
اپنے بیان میں صدرمملکت کا کہنا تھاکہ دہشت گردی تمام دُنیا کا مشترکہ مسئلہ ہے، حکومت ترکیہ اورعوام کے ساتھ دہشت گردی کے واقعے کے خلاف کھڑے ہیں۔
انہوں نے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے افسوس کا اظہار کیا اور واقعے میں زخمی افراد کی جلد صحتیاب ہونے کی دعا کی۔
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھاکہ ترکیہ کی استقلال اسٹریٹ میں دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہیں اور استنبول میں قیمتی انسانی جانوں کےضیاع پربےحدافسوس ہے۔
ان کا کہنا تھاکہ پاکستان ترکیہ کے عوام اور حکومت سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے، ہرطرح کی دہشت گردی قابل مذمت ہے۔
سابق صدر آصف علی زرداری نے بھی ترکیہ کے شہر استنبول میں بم دھماکے کی مذمت کی ترک حکومت اور عوام سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔