کراچی:سوئی سدرن نے گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی یقینی بنانے کیلیے 15 نومبر سے صنعتی شعبے کی گیس بند کرنے کا اعلان کردیا ۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق ترجمان سوئی سدرن گیس کمپنی کا کہنا ہےکہ ہماری اولین ترجیح گھریلو صارفین کوگیس دینا ہے ، تاہم امید ہے بحران زیادہ شدید نہیں ہوگا، سوئی ناردرن کا سسٹم ابھی نارمل اور قابو میں ہے، تمام سٹیک ہولڈرز کو گیس فراہم کررہے ہیں، دسمبرمیں طلب بڑھنے پرگیس لوڈشیڈنگ کا شیڈول دیا جاسکتا ہے۔
علاوہ ا زیں سوئی سدرن کے فیصلے پر کراچی چیمبر آف کامرس کے رہنما زبیر موتی والا کا کہنا تھا کہ 28 فروری تک صنعتوں کو گیس سپلائی معطل رہے گی اس سے صنعتی پیداوار میں شدید خلل آئے گا۔