لاہور: اسسٹنٹ کمشنر پتوکی راجہ قاسم محبوب جنجوعہ سمیت 2 افراد کار حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر پتوکی راجہ قاسم محبوب جنجوعہ سرکاری گاڑی خود ڈرائیو کرکے لاہور سے پتوکی واپس جار ہے تھے کہ ان کی گاڑی پھولنگرکے قریب بائی پاس پرحادثے کا شکارہوگئی۔
حادثے میں اسسٹنٹ کمشنر پتوکی سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 4 شدید زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔