ترکیہ نے استنبول دھماکے پرامریکی تعزیت مسترد کردی
ترکیہ نے استنبول دھماکے پرامریکی تعزیت کو مسترد کردیاترک وزیرداخلہ
November 14, 2022 · بام دنیا
امریکا شام میں کردوں کو ہتھیار فراہم کررہا ہے۔فائل فوٹو
استنبول:ترکیہ نے استنبول دھماکے پرامریکی تعزیت کو مسترد کردیا۔
ترک وزیرداخلہ سلیمان سویلو کاکہنا ہے کہ ہم امریکی سفارت خانے کے تعزیتی پیغام کو قبول نہیں کرتے۔
انہوں نے کہا کہ ہم امریکا کے تعزیتی پیغام کو مسترد کرتے ہیں۔خبرایجنسی کے مطابق ترکیہ نےاستنبول دھماکے کا الزام کرد عسکریت پسند گروپ پرلگایا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ترک صدر اردوان امریکا پر بارہا الزام لگاتے رہے ہیں کہ وہ شام میں کردوں کو ہتھیار فراہم کررہا ہے۔