اسلام آباد:۔وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ’عمران نیازی نے جریدے ایف ٹی سے انٹرویومیں اپنی بیرونی سازشی تھیوری کی تردیدکی۔
اپنی ٹوئٹ میں شہباز شریف نے کہا کہ عمران نیازی کی اپنی بیرونی سازشی تھیوری کی تردید شیطانی کردار کی یاد دہانی ہے، اس نے اپنے سیاسی مفادات کیلئے پاکستان کے بیرونی تعلقات کو نقصان پہنچانے میں کردار ادا کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچانے والے کی مکاری، غداری سے قوم حیران ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کو انٹرویو میں عمران خان نے کہا تھا کہ امریکی سازش کا معاملہ ختم ہو چکا، پاکستان کو دنیا بھر خاص طور پر امریکا کے ساتھ اچھے تعلقات رکھنے چاہئیں۔