لاہور(اُمت نیوز)پنجاب حکومت کی جانب سےگنے کی امدادی قیمت کے اعلان میں تاخیر اور کرشنگ سیزن کی تاریخ نہ دینے سے پنجاب میں چینی کی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔
پنجاب میں ہول سیل میں ایک کلو چینی کی قیمت میں 5 روپے اضافہ ہوگیا ہے اور فی کلو چینی 90 روپے ہوگئی ہے جب کہ ریٹیل میں چینی 95 سے 100 روپےفی کلو تک فروخت کی جا رہی ہے۔
گزشتہ سالوں میں گنےکی سپورٹ پرائس ( امدادی قیمت) ستمبر میں جاری کی جاتی رہی ہے، چند روز قبل رمضان شوگر ملز نےگنےکی کرشنگ کے آغاز کا اعلان کیا تو پنجاب حکومت نے یہ کہہ کر روک دیا کہ ابھی گنےکی سپورٹ پرائس کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔
Tags latest news latest urdu news