عمران خان کے صاحبزادے لندن روانہ ہو گئے
قاسم اور سلیمان کی زمان پارک سے روانگی کے وقت سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے۔
November 15, 2022 · قومی
فائل فوٹو
لاہور:چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے صاحبزادے قاسم اور سلیمان لندن روانہ ہو گئے۔قاسم اور سلیمان کی زمان پارک سے روانگی کے وقت سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے۔
واضع رہے عمران خان پر قاتلانہ حملے کے بعد ان کے دونوں صاحبزادے قاسم اور سلیمان اپنے والد کی خیریت دریافت کرنے جمعرات کو پاکستان آئے تھے۔
ٹیگز: