بجلی مزید2 روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری

منظوری سے بجلی صارفین پر43 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا۔

               
November 15, 2022 · قومی
بجلی مزید مہنگی

اسلام آباد:نیپرا نے بجلی مزید2 روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دیدی۔

نجی ٹی وی کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق درخواست پر نیپرا میں سماعت ہوئی،نیپرا نے درخواست منظورکرتے ہوئے بجلی مزید2 روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دیدی۔

منظوری سے بجلی صارفین پر43 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا،اضافہ رواں مالی سال کی پہلی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا تھا۔یاد رہے کہ اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پرنہیں ہوگا۔