پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے رہنما اوراپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کی اہلیہ دعا بھٹو نے شوہر کیخلاف خلع کا دعویٰ واپس لے لیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی دعا بھٹو نے فیملی کورٹ ملیر میں خلع کا دعویٰ دائر کر رکھا ہے جسے اب انہوں نے رہائشی بنیاد پر واپس لیا ہے۔
دعا بھٹو کی جانب سے موقف اپنایا گیا ہے کہ میں نے رہائش ضلع ملیر سے اولڈ کراچی منتقل کردی ہے جس وجہ سے ضلع ملیر کی کورٹ سے کیس واپس لے رہی ہوں، درخواست واپس لینے کی اجازت دی جائے۔ عدالت نے خلع کا دعویٰ واپس لینے پرکیس خارج کردیا۔
واضع رہے رکن سندھ اسمبلی دعا بھٹو نے 25 اکتوبرکوفیملی کورٹ میں خلع کا دعویٰ دائر کیا تھا۔