نیویارک: دنیا کی آبادی 8 ارب سے زائد ہو گئی،دنیا میں سب سے زیادہ آبادی چین کی ایک ارب 45 کروڑ سے زائد ہے ۔
رپورٹ کے مطابق بھارت کی آبادی1 ارب41 کروڑ سے زائد ہو چکی ہے ، امریکا میں آبادی 33 کروڑ زائد ہے، چوتھے نمبر پرانڈونیشیا ہےجہاں آبادی 28 کروڑافراد پر مشتمل ہے جبکہ پاکستان کی آبادی 23 کروڑ سے زائد افرادمشتمل ہے ۔
رواں سال اب تک دنیا بھر میں 12 کروڑ کے قریب بچوں کی پیدائش ہوئی جبکہ اسی عرصے میں 5 کروڑ سے زائد اموات ہوئیں ۔
رپورٹ میں کہاگیاہے کہ صرف13 سال بعد 2036 میں یہ آبادی 9 ارب ہونے کا امکان ہے،2055 میں دنیا بھر کی آبادی 10 ارب تک پہنچنے کا امکان ہے ۔
رپورٹ کے مطابق 1974 میں دنیا بھر میں آبادی نے 4 ارب کا ہندسہ عبور کیا تھا،1987 کا سال آبادی کے لحاظ سے ریکارڈ ساز تھا، 1987 میں دنیا بھر کی آبادی میں 9 کروڑ30 لاکھ کے قریب اضافے کی تبدیلی آئی تھی ،1987 میں دنیا بھر کی آبادی 5 ارب فراد پر مشتمل تھی ۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ آج سے 22 سال بعد پہلے 2009 میں آبادی نے 6 ارب کا ہندسہ عبور کیا تھا،دنیا بھر میں 31 اکتوبر2011 کو آبادی 7 ارب تک پہنچی تھی ۔