صوابی:صوباٸی وزیر تعلیم خیبر پختونخوا شہرام خان ترکئی کا اپنے چچا سابق ممبرقومی اسمبلی عثمان خان ترکئی کے ساتھ تنازع شدت اختیارکرگیا۔
بلند خان ترکئی نے فیس بک پر ویڈیو پیغام میں الزام عائد کیا کہ صوابی پولیس نے عثمان خان ترکئی اوران کے گھر پرچھاپہ مارا۔انہون نے کہا کہ شہرام خان، پرویز خٹک اوراسد قیصر مفاد پرست ٹولہ ہے، مجھے اورمیرے بیٹے کو مروانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
بلند خان ترکئی نے کہا کہ چھاپہ اسد قیصراور شہرام ترکئی کی ایما پر کیا جارہا ہے، ہمیں روکنے کی بزدلانہ کوشش کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اسد قیصراورشہرام ترکئی کے خلاف قانونی کارروائی کروں گا،یہ جس کے لوگ ہیں، یہ سب کو پتا ہے۔