اسلام آباد:نیب ترامیم کیخلاف عمران خان کی درخواست پر سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ چیف جسٹس پاکستان نے کہا خواجہ حارث آج آپ ہی بولیں ہم کوئی سوال نہیں کریں گے،جسٹس اعجاز الاحسن نے کہاکہ ہم اپنے سوالات جمعرات تک سنبھال کے رکھیں گے۔
نجی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ میں نیب ترامیم کیخلاف عمران خان کی درخواست پر سماعت ہوئی،چیف جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے سماعت کی ،چیف جسٹس پاکستان نے کہا خواجہ حارث آج آپ ہی بولیں ہم کوئی سوال نہیں کریں گے،جسٹس اعجاز الاحسن نے کہاکہ ہم اپنے سوالات جمعرات تک سنبھال کے رکھیں گے۔
عمران خان کے وکیل خواجہ حارث نے کہاکہ سپریم کورٹ بے نامی داروں سمیت مختلف نیب کیسز میں قانون سازوں کو حکم دے چکی ،کرپشن بنیادی حقوق کی خلاف ورزی میں آتی ہے،عدالت نے کیس کی مزید سماعت کل تک ملتوی کردی۔