سونے کی فی تولہ قیمت میں 1000 روپے کا اضافہ
ملک بھر میں فی تولہ سونے کا بھاؤ ایک لاکھ 57 ہزار روپے ہوگیا۔
November 15, 2022 · کامرس
10 گرام سونا ایک لاکھ 56 ہزار 636 روپے کا ہوگیا۔فائل فوٹو
کراچی:ملک بھر میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 1000 روپے کا اضافہ ہوگیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اضافے کے بعد ملک بھر میں فی تولہ سونے کا بھاؤ ایک لاکھ 57 ہزار روپے ہو گیا۔
اسی طرح ملک بھر میں 10 گرام سونا 850 روپے مہنگا ہو کرایک لاکھ 34 ہزار 602 روپے ہوگیا۔ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کی قدر 18 ڈالر بڑھ کر 1775 ڈالر فی اونس ہے۔
ٹیگز: