ڈیرہ اسماعیل خان۔سی ٹی ڈی و پولیس نے7 دہشت گرد مار دیے
پہلی کارروائی میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوئے،دوسری کارروائی میں 3 دہشتگرد ہلاک ٹھکانے لاگئے۔
دہشتگردوں سے دستی بم ،اسلحہ برآمد ہوا۔فائل فوٹو
ڈی آئی خان: ڈیرہ اسماعیل خان میں سی ٹی ڈی اور پولیس نے دہشت گردوں کے خلاف دو مختلف کارروائیوں کے دوران 7 دہشت گرد مار دیے۔
سی ٹی ڈی کے مطابق ڈی آئی خان کے علاقے ڈیرہ ٹاؤن کے قریب فورسز،سی ٹی ڈی اور پولیس نے مشترکہ آپریشن کیا،آپریشن کے دوراں 4 دہشت گرد ہلاک ہوئے،دہشتگردوں سے دستی بم ،اسلحہ برآمد ہوا۔
دوسری جانب ڈی آئی خان کے علاقے کولاچی میں دہشت گردوں کی موجودگی پر سیکیورٹی فورسز کے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن میں ٹی ٹی پی گنڈہ پور گروپ کے 3 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔
ٹیگز: