پانی لائن کھدائی

کراچی: پانی لائن کی کھدائی کے دوران دو مزدور جاں بحق

کراچی (اُمت نیوز)کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں پانی کی لائن کی کھدائی کے دوران ملبے میں دب کر دو مزدور جاں بحق ہوگئے ہیں۔
بتایا جاتا ہے کہ کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد بلاک ایم میں پانی کی پائپ لائن کے لئے کھدائی کا کام جاری تھا کہ سڑک کا ملبہ دو مزدروں پر گرگیا جس میں دب کر دونوں مزدور جاں بحق ہوگئے۔
علاقے کے لوگوں نے ریسکیو ٹیم کے ہمراہ دونوں مزدوروں کی لاشوں کو نکالا، مزدور علاقے کے ہی رہائشی تھے۔
مزدوروں کی شناخت سفیان اور مزمل کے نام سے ہوئی ہے، حادثے کے فوری بعد بلڈوزر کی مدد سے پائپ لائن کے لیے کیے جانے والے گڑھے کو بند کر دیا گیا۔