اسلام آباد(اُمت نیوز)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی دوست فرح خان نے کہا ہے کہ عمر فاروق نامی شخص جھوٹا ہے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو میں فرح خان نے کہا کہ عمر فاروق نامی شخص کو گھڑی بیچی ہے تو کوئی ویڈیو ثبوت بھی ہونا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عمر فاروق کو میں نے کبھی نہ دیکھا اور نہ میں اس کوجانتی ہوں، اس جھوٹے شخص کو کوئی ثبوت تو لانا چاہیے۔
فرح خان نے یہ بھی کہا کہ میرے اوپر ذاتی حملے کیے اور کاروبار کو نشانہ بنایا، عمر نامی شخص نے مجھ پر جھوٹا الزام لگایا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ شہزاد اکبر سے میری بات نہیں ہوئی اور نہ ہی کبھی ان سے ملاقات ہوئی ہے۔
Tags latest news latest urdu news