وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے لاڑکانہ میں کارروائی کرتے ہوئے کرنسی کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم عامر بروہی کو باکرانی روڈ لاڑکانہ سے گرفتار کیا گیا، ملزم سے 10 لاکھ 15ہزار روپے کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد کی گئی۔
ترجمان نے بتایا کہ ملزم بغیر لائسنس کے غیر ملکی کرنسی کی خرید و فروخت میں ملوث تھا۔
ملزم سے 2 موبائل فونز اور ہنڈی حوالہ سے متعلق رجسٹر بھی برآمد کیا گیا۔
گرفتار ملزم کے خلاف فارن ایکسچینج ریگولیشن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
Tags latest news latest urdu news