آرمی چیف ہی میرے خلاف کوئی کرپشن کا کیس نکال لیں۔فائل فوٹو
آرمی چیف ہی میرے خلاف کوئی کرپشن کا کیس نکال لیں۔فائل فوٹو

تحائف کی فروخت۔ عمران خان کا قانونی چارہ جوئی کا اعلان

لاہور:پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے نجی ٹی وی جیونیوز اور اس کے صحافی شاہ زیب خانزادہ کے خلاف تحائف کی فروخت کے معاملے پرقانونی چارہ جوئی کا اعلان کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ”بس بہت ہوگیا!کل جیو اور خانزادہ نے سرپرستوں کی مدد سے ایک مشہورِ زمانہ دھوکے باز اورعالمی سطح پرمطلوب مجرم کی تراشی گئی بے بنیاد کہانی کے ذریعے مجھ پر بہتان تراشی کی۔ میں نے اپنے وکلاسے بات کی ہے اور میں جیو، خانزادہ اور اس دھوکے باز کیخلاف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ برطانیہ اور متحدہ عرب امارات میں بھی قانونی چارہ جوئی کا ارادہ رکھتا ہوں۔“

اد رہے کہ گزشتہ شب پروگرام میں اینکر پرسن شاہزیب خانزادہ کا کہنا تھا کہ عمران خان نے توشہ خانہ سے گھڑی 2 کروڑ روپے میں خریدی جب کہ اس کی اصل قیمت 1 ارب 70 کروڑ روپے بنتی ہے۔