اسلام آباد(اُمت نیوز)مقتول سینئر صحافی اور اینکر پرسن ارشد شریف کی والدہ نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے انسانی حقوق سیل کو خط لکھ دیاہے۔
ارشد شریف کی والدہ کا کہنا ہے کہ بیٹے کے قتل کی تحقیقات سے متعلق مجھے ابھی تک لا علم رکھا گیا ہے۔۔
انہوں نے خط میں کہا کہ گھریلو خاتوں ہوں، ارشد شریف کے قتل کی کسی بھی تحقیقات سے لاعلم ہوں۔
والدہ نے خط میں یہ بھی کہا کہ ریاست کی ذمے داری ہے وہ ارشد شریف قتل کیس کی تحقیقات مکمل کرے اور گواہان کو پیش کرے۔
سپریم کورٹ کے انسانی حقوق سیل نے ارشد شریف کی والدہ کو معلومات فراہم کرنے کے لیے لکھا تھا۔
ارشد شریف کی والدہ نے بیٹے کے قتل کی تحقیقات اور گواہان پیش کرنے سے متعلق سپریم کورٹ کے خط کا جواب دیا ہے۔
Tags latest news latest urdu news