اسلام آباد: ملک بھر میں کرونا کے وار جاری ہیں، ایک اور مریض جان کی بازی ہار گیا، 24 گھنٹوں میں ملک مزید 57 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔
قومی ادارہ صحت ( این آئی ایچ) کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 8 ہزار 600 کرونا ٹیسٹ کئے گئے ہیں جن میں سے 57 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
این آئی ایچ کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کرونا مثبت کیسز کی شرح0.66 فیصد رہی ہے۔
قومی ادارہ صحت ( این آئی ایچ) کی رپورٹ کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس سے ایک مریض جان کی بازی ہار گیا جبکہ 53 مریضوں کی حالت ابھی بھی تشویشناک ہے۔