ایک بیگم صاحبہ کا گروپ ہے، ایک علیمہ خان کا گروپ ہے، فائل فوٹو
ایک بیگم صاحبہ کا گروپ ہے، ایک علیمہ خان کا گروپ ہے، فائل فوٹو

لانگ مارچ کے شرکا سے زیادہ تو میرے ملازم ہیں۔فیصل وائوڈا

کراچی:پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما فیصل واوڈا نے سابق وزیر اعظم عمران خان کے لانگ مارچ کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق ایک بیان میں فیصل واوڈا نے کہا کہ جتنے لوگ لانگ مارچ میں آ رہے ہیں اس سے زیادہ تو اسکول کے بچے اسمبلی میں ہوتے ہیں۔سابق پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ میں کتنے افراد ہیں ، اس سے زیادہ تو ان کے پاس ملازم ہیں۔

فیصل واوڈا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیب نے مجھ سے سوالات کیے اور میں نے اپنی معلومات کے مطابق جوابات دیے، میں وعدہ خلاف گواہ نہیں بنوں گا، عمران خان کچھ لوگوں پر خوامخواہ اعتبارکرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ارشد شریف کے قتل پر میں نے کہا تھا ان کا بلینک قتل ہے، میں نے غلط نہیں کہا تھا کہ یہ مارچ خونی ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کا مقابلہ پی ڈی ایم سے نہیں ہے، آئندہ الیکشن سے پہلے کئی پی ٹی آئی کے لوگوں کو نکالنا پڑے گا۔

فیصل واوڈا کہتے ہیں کہ میں نہ کوئی سیاسی پارٹی جوائن کررہا ہوں نہ کوئی پارٹی بنا رہا ہوں، میرا عمران خان سے ایک خاص رشتہ ہے، میں عمران خان کی آئیڈیالوجی کے تحت سیاست کرتا ہوں، میں پارٹی چیئرمین کے فیصلے کو لبیک کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ 190 ملین پاؤنڈز ایک ملک سے آئے تھے، کیبنیٹ میں بتایا گیا تھا کہ ہم اس رقم کی تفصیلات بتا نہیں سکتے، کابینہ میں اس پر کوئی بحث نہیں ہوئی۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ کابینہ کی اکثریت نے اس کی منظوری دی تھی، شیریں مزاری اور میں نے سوالات کیے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے پہلے بھی کہا تھا شہزاد اکبر ملک چھوڑ کر چلا جائے گا، ملک کو 190ملین پاؤنڈز کا نقصان ہوا ہے۔

فیصل واوڈا نے نیب سے مہلت مانگ لی 

تحریک انصاف کے سابق رہنما فیصل واوڈانے اختیارات کے ناجائز استعمال اور برطانیہ سے فنڈز میں خوردبرد کیس میں تحریری جوابات جمع کرانے کیلئے نیب سے مہلت مانگ لی۔

تحریک انصاف کے سابق رہنما فیصل واوڈااختیارات کے ناجائز استعمال اور برطانیہ سے فنڈز میں خوردبرد کیس میں نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہو گئے۔

ذرائع کاکہناہے کہ تحقیقاتی ٹیم نے فیصل واوڈا کو تحریری جوابات کے لیے سوالنامہ دے دیا، نیب نے فیصل واوڈا سے سوالات کے تحریری جوابات مانگ لیے،فیصل واوڈا کو تحریری جوابات جمع کرانے کیلئے کچھ روز کی مہلت دے دی گئی، مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے فیصل واوڈا کا بیان بھی ریکارڈ کیا۔

خیال رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان پرحملے کے باوجود پی ٹی آئی کا لانگ مارچ جاری ہے اور وہ اس سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہیں۔