فائل فوٹو
فائل فوٹو

سانحہ ماڈل ٹاﺅن۔ پولیس افسران کی تنزلی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار

لاہور ہائیکورٹ نے سانحہ ماڈل ٹاﺅن میں ملوث پولیس افسران کی تنزلی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیدیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں فوجداری مقدمات میں ملوث پولیس افسروں واہلکاروں کی تنزلی کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔

جسٹس فیصل زمان نے حسن علی اعوان سمیت دیگر سب انسپکٹرزکی درخواست پر سماعت کی ،عدالت نے سانحہ ماڈل میں ملوث افسران کی تنزلی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیدیا، عدالت نے سب انسپکٹر حسن علی اعوان سمیت پانچ پولیس افسران کی تنزلی کا حکم کالعدم قراردیا، عدالت نے کہا کہ امتیازی سلوک کرتے ہوئے کسی کو ترقی سے سے محروم نہیں کیا جا سکتا ۔