خوشاب :تحریک انصاف کے جنرل سیکریٹری اسد عمر خوشاب میں توازن کھو بیٹھے اوراسٹیج پرگرگئے۔
اسد عمرکی قیادت میں حقیقی آزادی مارچ اپنی منزل کی طرف گامزن ہے۔اس حوالے سے خوشاب میانوالی روڈ کے مختلف مقامات پراستقبالی کیمپ لگائے گئے، مرکزی پنڈال غلہ منڈی چوک میں سجایا گیا ہے۔
استقبالی کیمپ میں اسد عمراسٹیج پر کھڑے کارکنان کو ہدایات دے رہے تھے کہ اچانک گرگئے۔گرتے ہی بیٹھ کر خود کو سنبھالا اور پھر بیٹھ کرہی مزید ہدایات دینے کا سلسلہ جاری رکھا اس حوالے سے سوشل میڈیا پرویڈیو بھی وائرل ہو گئی۔
دوسری جانب حقیقی آزاد مارچ کا پنڈال آج جہلم کی تحصیل دینہ میں سجے گا، وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی قیادت کرینگے۔