لاہور:سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہناہے کہ اسٹیبلشمنٹ سے اختلافات احتساب اورعثمان بزدار کو نہ ہٹانے پر ہوئے، ان کے کہنے پرعثمان بزدارکو ہٹاتے تو ہماری پنجاب حکومت گر جاتی۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق لاہور میں سینئر صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ آرمی چیف کی تقرری پر حکومتی حلقوں میں گھبراہٹ اور دست و گریباں ہیں،آرمی چیف کے تقررپر ہماری پالیسی”دیکھو اور انتظار کرو“ ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہاکہ جے آئی ٹی نے کام شروع کردیا، مقدمہ درج نہ ہونے پر پرویز الٰہی ذمہ دار نہیں، پاکستان کے ڈیفالٹ کے خطرات بڑھ رہے ہیں، سیاسی استحکام تک معیشت ٹھیک نہیں ہو سکتی، معیشت کی بحالی کا انحصار اب صرف اوورسیز پاکستانیوں پر ہے ۔
ان کاکہناتھاکہ آصف زرداری کے بعدجیلوں سے باقی لوگوں کو بھی نکال کر مشاورت کرلی جائے،اسٹیبلشمنٹ اور ہماری خارجہ پالیسی ایک پیج پرتھے ،دورہ روس سے واپسی پر اختلافات پیدا ہوئے۔