سینیٹ کی خالی نشست پر وقارمہدی کونیا امیدوارنامزد
سابق صدرآصف زرداری اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے منظوری دیدی ۔
November 17, 2022 · قومی
وقار مہدی ، فائل فوٹو
کراچی:مصطفیٰ نوازکھوکھرکے استعفے کے باعث سینیٹ کی خالی نشست پرپاکستان پیپلز پارٹی نے وقارمہدی کونیا امیدوارنامزد کردیا۔
خالی نشست پر پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما وقار مہدی کے بطورامیدوارسابق صدرآصف زرداری اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے بھی منظوری دیدی ۔
سندھ سے سینیٹ کی جنرل نشست پرالیکشن کے لیے ریٹرننگ افسر نے سینیٹ الیکشن کے لیے پبلک نوٹس جاری کر دیا ہے جس کے لیے پارٹی نے وقارمہدی کو کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی ہدایت کردی جبکہ سینیٹ کی مذکورہ خالی نشست پرالیکشن 8 دسمبرکو ہوگا۔
ٹیگز: